the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو اپنے کیریئر کے آغاز میں وزن کو لے کر کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے جس کے بعد اداکارہ نے باقی اداکاراوں کی طرح دلکش نظر آنے کے لیے اپنا کافی وزن کم کیا ہے اور اب انہیں بولی وڈ میں کسی فیشن آئیکون سے کم نہیں سمجھا جاتا۔ تاہم پرینیتی چوپڑا کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم سب ہی اپنے قریبی دوستوں سے بغیر کسی تکلف بات کرتے ہیں اور ایسا ہی پرینیتی نے کیا جب وہ اپنے قریبی دوست کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی تھیں۔سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی ایک ویڈیو میں پرینیتی نے اپنے دوست



کو سالگرہ کی مبارکباد دی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں، 

اس ویڈیو میں پرینیتی کا اپنے دوست کو کہنا تھا ’کم کھاؤ پلیز پتلے پو جاؤ‘۔ پرینیتی چوپڑا کا یہ مذاق ٹوئٹر پر موجود صارفین کو پسند نہیں آیا جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک صارف کا کہنا تھا ’کم کھاؤ اور پتلے ہو جاؤ؟ میرے دل میں پرینیتی کے لیے احترام بلکل ختم ہو چکا ہے، کسی دوست کو مبارکباد دینے کے لیے یہ اچھا پیغام نہیں‘۔ ان کا پرینیتی کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’انہیں کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے، دبلا ہونا ان کے لیے جنون بنتا جا رہا ہے‘ْ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.